اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی: ضلع غربی اور جنوبی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، کون کون سے علاقے شامل؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے ضلع غربی اور جنوبی میں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، اسمارٹ لاک ڈاؤن16جولائی تک نافذالعمل رہے گا، متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری اور پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی نے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، ڈپٹی کمشنر جنوبی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کی تجویز پر لگایا جارہا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سول لائن،آرام باغ، گارڈن،لیاری، صدر کی یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ، متاثرہ علاقوں میں 16جولائی تک 2ہفتے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔

خیابان راحت کی تمام کمرشل مارکیٹ بند رہیں گی، کلفٹن بلاک4کے علاقے بمعہ ریسٹورنٹ،تجارتی مراکزبندرہیں گے جبکہ کلفٹن بلاک5کےعلاقےاسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند رہیں گے اور کلفٹن میں باتھ آئی لینڈ اور ملحقہ علاقے بھی بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کھارادرمیں کھوڑی گارڈن،مچھی میانی مارکیٹس ، گارڈن میں جیلانی مسجد روڈ کی تمام دکانیں بند رہیں گی، جبکہ نانک واڑا میں ہری مسجد روڈکےتمام تجارتی مراکز اور گارڈن میں ڈولی کھاتہ اور شو مارکیٹ کے علاقے بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیاری میں موسیٰ لین ،صدر میں بزرٹہ لائن کا علاقہ بند رہے گا، لاک ڈاؤن کےعلاقوں میں ڈبل سواری،پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی ہوگی جبکہ لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں ماسک کااستعمال لازمی ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھانے پینے کے سامان کی دکانیں 7بجے تک کھولی جاسکے گی اور متاثرہ علاقوں کےگھرکےایک فردکوخریداری کیلئےباہرنکلنےکی اجازت ہوگی ، لاک ڈاؤن والےعلاقوں گھرسےباہرنکلنےوالوں کووجہ بتانالازمی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں ہوم ڈلیوی اور گھروں میں تقاریب کی اجازت نہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر غربی نے بھی ڈی ایچ اوکی تجویز پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، گڈاپ، کیماڑی ، بلدیہ ، سائٹ اور اورنگی کی مختلف یوسیز میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں یو سی 11داتا نگر ایریا 7اے اور بی ، یو سی 12مجاہد کالونی ملت آباد گلفام آباد علیگڑھ کالونی، سائٹ ٹاؤن اور یو سی 4میٹرول، بلاک ایک، دو تین چار اورپانچ شامل ہیں۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں بلدیہ ٹاؤن یو سی 5سعیدآباد، ایریا 5جی ، پانچ جے اور اے 3، گڈاپ ٹاؤن،یو سی 5سونگل، گلشن معمار بلاک ایکس،وائی اور بلاک زیڈ اور کیماڑی ٹاؤن میں یو سی 3کیماڑی، ڈاکس اور مجید کالونی کے علاقے شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں