لاہور : کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، جن میں لاہور کے 13، سیالکوٹ کے 6 اور راولپنڈی کے 15 علاقے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے ، خطرے کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور کے 13،سیالکوٹ کے 6اور راولپنڈی کے مزید 15علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ، جن میں لاہور کا جوہرٹاون اے بلاک، جی بلاک، مکمل واپڈا ٹاون، سبزہ زار ای، ایچ اور ایل بلاک شامل ہیں۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا گارڈن ٹاون طارق بلاک، ابوبکر بلاک، گلبرگ 3E1،فیصل ٹاون بی بلاک، ماڈل ٹاون ایچ اور جی بلاکس میں لاک ڈاون کا نفاذ ہوگا جبکہ علامہ اقبال ٹاون راوی بلاک،کریم بلاک ،موہنی روڈ بلال گنج پر بھی لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں علامہ اقبال ٹاون راوی بلاک،کریم بلاک ،موہنی روڈ بلال گنج ، سیالکوٹ میں مدنی مسجد شیرکوٹ ہیڈمرالہ،ڈھلے والی مرالہ،جوڈیشل کالونی،ناکھووال کوٹلی لوہاراں اورگلی نمبر8 کینٹ وویوکالونی اور سٹی ہاؤسنگ سکیم بینک روڈ ڈسکہ شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں ڑھوک پراچہ،صادق آباد،افشاں کالونی،مصریال روڈ،لالہ زار تلسہ روڈ ،گلریز کالونی سکیم۔نمبر5 اورسی بی1231 نزد قصر ابو طالب عزیز آباد ، گلی نمبر27 علامہ اقبال کالونی،گلی نمبر 2سے7ڈھوک چودریاں،گلی نمبر24،36،39محلہ امیرپور پر سمارٹ لاک ڈاون کانفاذ ہوگا جبکہ بحریہ ٹاون فیز8،سیٹلائٹ ٹاون اے بلاک،خیابان سرسید2،4،لہتراراور لالہ رخ کے علاقے شامل ہیں۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے، علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی تاہم تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل اسٹور ، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے اور ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں شام 6بجے تک کھلی رہیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔
ترجمان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے، متاثر ہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے، یاد رکھیے پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری دوبارہ پھیلاؤ سے بجا جا سکتا ہے۔