بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کورونا کیسز میں اضافہ ، راولپنڈی میں لاک ڈاؤن نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر راولپنڈی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، تمام مارکیٹس، دفاتر،ریستوران،آفس (سرکاری و پرائیویٹ) ان علاقوں میں بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، راولپنڈی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے پیش نظر19اگست 2021 تک آمد و رفت کنٹرولڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری سارہ اسلم نے کہا کہ راولپنڈی کے100علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جارہا ہے، تمام مارکیٹس، دفاتر،ریستوران،آفس (سرکاری و پرائیویٹ) ان علاقوں میں بند رہیں گے اور تمام تر مذہبی، ثقافتی، نجی و پرائیویٹ اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن شدہ ایریاز میں صرف اشیاء ضروریہ سے متعلقہ کاروبار اور بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں صرف گروسری/فارمیسی سیکشن کھل سکیں گے، سرکاری دفاتر کے ملازمین کی متعقلہ ڈیپارٹمنٹ سے ڈیوٹی نوٹیفائی کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ جج صاحبان، وکلاء اور عدالتی عملے ، صحت سے متعلقہ ادارے جیسے ہسپتال، کلینک، لیبارٹری اور دیگر اداروں کے اہلکاروں ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار، ضروری اشیاء فراہم کرنے والے افراد کو استثناء دیا گیاہے۔

سیکرٹری سارہ اسلم کے مطابق لاک ڈاؤن زدہ علاقوں کے افراد صرف قریبی علاقوں سے گروسری اور ادویات لینے جا سکیں گے جبکہ نماز جنازہ اور دیگر ضروری مذہبی رسومات کی تکمیل کی بھی اجازت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی ، گیس ، پانی غرض تمام یوٹیلٹی سروسز کے ادارے کھل سکیں گے ، کال سینٹرز کو صرف 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، بینک صرف ضروری سٹاف کے ساتھ کھل سکیں گے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی سیکرٹری نے کہا ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری کی سہولت جاری رہ سکے گی، فری دسترخوان اور فلاحی ادارے کام کر سکیں گے جبکہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے نامزد اخبار فروش اور میڈیا ورکرز کو کام کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ ڈویژن کے کمشنر حسب ضرورت جس کاروبار اور سرگرمی کی اجازت دیں، اس کے علاوہ راولپنڈی کے تمام علاقے 08 اگست 2021 کے آرڈرز کے تحت کھل سکیں گے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں