بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ملک میں 549 مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں 549 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 90 لاکھ 93 ہزار آبادی کو کنٹرول کیاجارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاق و صوبوں کی اسمارٹ لاک کی صورتحال پراین سی او سی کو بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے ، ملک میں 549 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 90 لاکھ 93 ہزار آبادی کو کنٹرول کیاجارہا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 183 مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے، جس سے 20 لاکھ آبادی کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، اسی طرح سندھ میں 68 لاک ڈاؤن سے 49 لاکھ 51 ہزار آبادی کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں بتایا کہ کےپی میں 232 لاک ڈاؤن سے 534110 آبادی اور اسلام آباد میں 10 اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 90 ہزار آبادی کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

بریفنگ کے مطابق آزاد کشمیر کے 4اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے، آزاد کشمیر میں 40 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 15 لاکھ آبادی جبکہ گلگت بلتستان میں 16 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 16 ہزار آبادی کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں