منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

اسمارٹ شوز : این ای ڈی یونیورسٹی کی طالبات کی ناقابل یقین ایجاد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : این ای ڈی یونیورسٹی کی باصلاحیت طالبات نے شاندار تخلیق کرتے ہوئے پیروں اور ٹانگوں کی صحت جانچنے کیلئے "اسمارٹ شوز ” تیار کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ویدیکا راجپال، جویریہ جاوید اور ان کے سپروائزر محمد علی اختر نے اپنی اس بہترین ایجاد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

ویدیکا راجپال نے بتایا کہ اسمارٹ شوز گیٹ اینا لائزر جدید سینسر اور مشین سے منسلک ہوتے ہیں۔ اسمارٹ شوز کے بنانے کا مقصد یہ ہے کہ جب انسان 30 سے 32سال کی عمر تک پہنچتا ہے تو اس کے چلنے کے انداز میں کچھ تبدیلی رونما ہوتی ہے یا کچھ مسائل شروع ہوجاتے ہیں جیسا کہ چال میں لڑکھڑاہٹ آجاتی ہے یا چلنے کا زاویہ بدل جاتا ہے۔

اس کی بنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ 18 یا 20 سال کی عمر میں اکثر لوگوں کی ہڈیوں اور جوڑوں میں کچھ مسائل پیدا ہوتے ہیں جن کے بارے میں یہ شوز پتہ لگاتے ہیں۔

اس کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی شخص ان شوز کو پہن کر ڈیڑھ منٹ کی واک کرتا ہے تو یہ اس کی چال کا زاویہ، پیر رکھنے کی ڈائریکشن، چلنے کی رفتار اور چلنے کے دوران دونوں پیروں کا فاصلہ کاؤنٹ کرتے ہیں اور اس کی تفصیلات پورٹل پر آجاتی ہیں۔

اس شاندار آئیڈیا سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جویریہ جاوید نے بتایا کہ اسمارٹ شوز کا خیال ہمارے سپر وائزر سر سید عباس علی اور ان کی ٹیم نے پیش کیا تھا یہ آئیڈیا ہمیں بہت اچھا لگا کیونکہ ابھی تک پاکستان میں اس حوالے سے ایسا کوئی کام نہیں ہوا۔

سپروائزر محمد علی اختر نے بتایا کہ ہم لوگ عام طور بظاہر چل پھر رہے ہوتے ہیں لیکن ہمیں اس بطات کا احساس ہی نہیں ہوتا کہ کب اور کیسے ہماری ہڈیاں اور جوڑ کمزور ہونا شروع ہوگئے معلوم تب ہوتا ہے جب تکلیف ہونا شروع ہوجاتی ہے، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اس پر کام کا آغاز کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں