تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اسمارٹ فون نے یوکرینی فوجی کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے اور اس جنگ میں اب تک متعدد فوجی ہلاک ہوچکے ہیں لیکن ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون نے یوکرینی فوجی کی جان بچالی۔

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دو یوکرینی فوجیوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو دکھایا گیا ہے جس کے دوران ان میں سے ایک اپنی جیب سے فون نکالتا ہے تاکہ اس میں لگی گولی کو ظاہر کر سکے۔

30 سیکنڈ کے اس کلپ میں یوکرین کے فوجی کو اپنی جیپ سے فون نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ اور فون میں ایک گولی بھی پھنسی ہوئی ہے۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گولی ڈیوائس کے اندر سے تقریباً گزر گئی تھی خوش قسمتی سے سپاہی بچ گیا اور اس نے اپنے اسمارٹ فون کا شکریہ بھی ادا کیا کیونکہ گولی زیادہ گہری ہوتی تو جان لیوا ثابت ہوسکتی تھی۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں، صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’نوکیا کا فون ہوگا، ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر یہ نوکیا ہوتا تو گولی لگنے کے بعد بھی کام کررہا ہوتا۔‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’نوکیا کا فون ہوتا گولی کا رخ واپسی شوٹر کی جانب موڑ دیتا۔‘

کچھ عرصہ پہلے، ایک فون کیس جس پر مزاحیہ سپر ہیرو ہلک کے گرافک آرٹ چھپے ہوئے تھے، اس نے برازیل کے ایک شخص کو دوسرا چارلس بوئل بننے سے بچا لیا۔ اس کا مالک اس وقت موت سے بال بال بچ گیا جب 7 اکتوبر کو پیٹرولینا شہر میں فون کے کور پر گولی لگی تھی۔

ڈاکٹروں کو اس شخص کے لیے بدترین خوف تھا لیکن بعد میں پتہ چلا کہ گولی اس کے کولہے میں داخل ہونے میں ناکام رہی کیونکہ اسے طاقتور ہلک نے روکا تھا۔

Comments

- Advertisement -