جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

ہوشیار، ٹروجن بینکرز آپ کے اسمارٹ فونز پر کس طرح حملہ آور ہوتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسمارٹ فونز پر ٹروجن بینکرز کے حملوں کی تعداد میں 2023 کے مقابلے 2024 میں 196 فی صد اضافہ ہو گیا ہے۔

کیسپرسکی کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے عالمی سطح پر اسمارٹ فون صارفین پر 33.3 ملین سے زیادہ حملوں کا پتا لگایا، جس میں مختلف قسم کے میلویئر اور ناپسندیدہ سافٹ ویئر شامل تھے۔

اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر ٹروجن بینکر کے حملوں کی تعداد 2023 میں 420,000 سے بڑھ کر 2024 میں 1,242,000 ہو گئی، ٹروجن بینکر میلویئر کو آن لائن بینکنگ، ای پیمنٹ سروسز اور کریڈٹ کارڈ سسٹمز کے صارف کا ڈیٹا چرانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سائبر جرائم پیشہ افراد سادہ لوح لوگوں کو ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس کے ذریعے لنکس پھیلانے کے ساتھ ساتھ میسنجر میں بدنیتی پر مبنی اٹیچمنٹ کے ذریعے اور صارفین کو نقصان دہ ویب پیجز کی پر جانے کی ترغیب دے کر دھوکے سے ٹروجن بینکرز ڈاؤن لوڈ کروا دیتے ہیں۔

کیسپرسکی کے سیکیورٹی ماہر اینٹن کیوا کے مطابق جعل ساز اب زیادہ سے زیادہ افراد تک میلویئر فائلیں پہنچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، اس لیے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سب کو سائبر خواندہ بننا اور سائبر تحفظ کے بارے جاننا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے، کیوں کہ بینکنگ ڈیٹا چوری کرنے کے لیے بنائے گئے میلویئر سے لوگ محفوظ نہیں ہیں۔

ٹروجن بینکرز میلویئر کی سب سے تیزی سے بڑھنے والی قسم ہے، تاہم ایڈ ویئر یعنی غیر ضروری اشتہارات ابھی بھی ہے سر فہرست ہے، اس کے بعد جنرل ٹروجنز اور رسک ٹولز کا نمبر آتا ہے، 2024 میں سائبر کریمنلز نے ہر ماہ موبائل ڈیوائسز پر اوسطاً 2.8 ملین میلویئر، ایڈویئر، اور ناپسندیدہ سافٹ ویئر حملے کیے۔

اپنے آپ کو موبائل کے خطرات سے بچانے کے لیے کیسپرسکی تجویز کرتا ہے کہ آفیشل اسٹورز جیسا کہ ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنا ہمیشہ خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔ کیسپرسکی نے حال ہی میں اسپارک کیٹ نامی وائرس دریافت کیا ہے، جو ایپ اسٹور کی سیکیورٹی کو نظر انداز کرنے والا پہلا اسکرین شاٹ چوری کرنے والا میلویئر ہے۔

دونوں پلیٹ فارمز پر کل 20 متاثرہ ایپس کے ساتھ گوگل پلے پر بھی میلویئر پایا گیا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ اسٹورز 100 فی صد فول پروف نہیں ہیں۔ محفوظ رہنے کے لیے ہمیشہ ایپ کے جائزے چیک کریں، صرف آفیشل ویب سائٹس کے لنکس استعمال کریں، اور قابل اعتماد سیکیورٹی سافٹ ویئر انسٹال کریں، جو کسی ایپ کے فراڈ ہونے کی صورت میں بدنیتی پر مبنی سرگرمی کا پتہ لگا کر اسے روک سکتا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں