تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’’ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہونے کا قوی امکان‘‘

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی پیش گوئی کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹر گریم اسمتھ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اگلے برس کے اوائل تک ملتوی ہونے کے امکانات ہیں۔

گریم اسمتھ نے کہا کہ اگر اسے ملتوی کیا گیا تو اگلے سال فروری، مارچ تک ہوگا، ہم مسلسل مستقبل کے ٹور سے متعلق حکمت عملی مرتب کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے جبکہ ورلڈ کپ کے حوالے سے 28 مئی کو آئی سی سی کا اہم اجلاس ہونا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ کپ ملتوی ہونے کے قوی امکانات ہیں اور ایسا ہونے کی صورت میں بھارت کی ٹی20 لیگ کا انعقاد ہوگا اور اس مقصد کیلئے بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرانے کیلئے لابنگ بھی شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -