جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

لاہور میں اسموگ کی اصل وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور میں اسموگ کی اصل وجہ ٹیکنیکل رپورٹ میں سامنے آگئی ، محکمے کی ناکامی چھپانے کے لیے مشرق سے آنے والی ہواؤں کا معاملہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسموگ کی اصل وجہ ٹیکنیکل رپورٹ میں گاڑیوں کے دھویں کو قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں 83 فیصد اسموگ گاڑیوں کی دھویں کی وجہ سے پھیلی محکمہ ماحولیات کی جانب سے غفلت برتنے والوں کی نشاندہی نہیں کی جارہی۔

- Advertisement -

سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ مشرق سے آنے والی ہواؤں کا معاملہ بھی محکمے کی ناکامی چھپانے کے لیے کیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ چندروزقبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلیٰ سطح اجلاس میں اسموگ پراظہاربرہمی کیا، وزیراعلیٰ نے کہا محکمہ تو یہی رپورٹ کرتا رہا ہے کہ اسموگ روکنے کے اقدامات ہوگئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فصلوں کوجلانےسے5فیصد،فیکٹریوں کےدھویں سے4فیصد اسموگ بڑھی اور کنسٹرکشن اور مائننگ سےبھی اسموگ میں اضافہ ہوا۔

خیال رہے پنجاب کے کئی شہروں پراس وقت بھی اسموگ چھائی ہوئی ہے، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہیں، لاہور گیارہ سوبہتّر پوائنٹس کےساتھ ملک کےآلودہ ترین شہروں میں سرفہرست جبکہ ملتان تین سو بائیس پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبرپرہے۔

راولپنڈی دوسونوّے پوائنٹس کےساتھ تیسرے اوراسلام آباد دوسواٹھائیس پوائنٹس کے ساتھ چوتھےنمبرپرہے۔

اسموگ قوانین کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن جاری ہے، چوبیس گھنٹوں میں آٹھ ہزار چار سو ستّتر سے زائد دھواں دینے والی گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں