ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کی آمد و رفت میں ردو بدل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک میں شدید دھند کی وجہ سے خراب موسمی صورتحال کے باعث کل بروز منگل کو بھی پی آئی اے کی پروازوں کی آمد و رفت میں ردو بدل کیا گیا ہے، مسافر کال سینٹر سے مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

تفصیلات کے مطابق موسم اور شدید دھند کی ناموافق صورتحال کے باعث17 دسمبر منگل کو پی آئی اے کی پروازوں کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے مدینہ کی پرواز پی کے 713 اور مدینہ سے ملتان کی پرواز پی کے 716 اپنے مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوں گی جبکہ ملتان سے مدینہ کی پرواز پی کے 715 اور مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 714 کی روانگی میں دو گھنٹے کی تاخیر ہو گی۔

اس کے علاوہ سیالکوٹ سے جدہ کی پرواز پی کے 745 اور جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 اپنے مقررہ وقت سے چھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

شیڈول کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے 759 اور جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 دو گھنٹے چالیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

پی آئی اے انتظامیہ نےمسافروں سے درخواست کی ہے کہ اپنے ٹکٹس بک کرواتے ہوئے موبائل نمبرز کا ضرور اندراج کروائیں تاکہ ان کو پروازوں میں ردوبدل سے مطلع کیا جاسکے۔

ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایئر پورٹ آنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر سے اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں