جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

دھند کے باعث صوبے کے تمام اسکولوں میں طلباء کو سخت ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں دھند کے پیش نظر صوبے کے تمام اسکولوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ طلباء طالبات کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں بند کردی جائیں اور تمام طلباء ماسک پہن کر اسکول آئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شدید دھند کے باعث محکمہ صحت نے اسکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیاں بند کرادیں ہیں، اس حوالے سے صوبے کے تمام اسکولوں کی انتظامیہ کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے مراسلہ میں ہدایات دی ہیں کہ اسکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیاں بند کردی جائیں، اس کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر کیا جائے گا۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکول اوقات کے دوران تمام طلباء طالبات کو دھند کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے ماسک پہننے کی پابندی کی جائے۔

اس کے علاوہ اسکولوں میں اسموگ سے متعلق آگاہی سیشنز بھی رکھے جائیں، مراسلہ کے مطابق اسکول انتظامیہ کو مراسلے پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں