جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

لاہور میں اس سال بھی اسموگ پھیلنے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اس سال بھی اسموگ پھیلنے کا خدشہ ہے، جس کے تدارک کے لیے حکام متحرک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسموگ کے معاملے پر جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرنمنٹل کمیشن متحرک ہو گیا ہے، اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

چیئرمین کمیشن جسٹس (ر) علی اکبر قریشی نے اسموگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کا حکم جاری کیا ہے، فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے، اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فضائی آلودگی کا سبب بننے والے صنعتی یونٹس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جسٹس (ر) علی اکبر قریشی نے کہا کہ محکمہ ماحولیات اسموگ پر قابو پانے کے لیے متحرک رہے۔

15 اکتوبر سے واسا کی تمام ہیوی مشینری کا استعمال محدود کرنے سمیت، 31 اکتوبر سے ہفتے میں ایک دن واسا افسران، اور عملے کا سائیکل پر دفتر آنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف اب سخت کارروائی کی جائے گی، چیئرمین علی اکبر قریشی نے ہدایت کی کہ تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے، اسموگ پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں