پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شدید دھند کے باعث پی آئی اے کا شیڈول متاثر، پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : موسم کی خرابی اور شدید دھند کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے، قومی و نجی ایئرلائنز کی دو پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ آٹھ تاخیرکا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند اور موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا، فضا ابر آلود اور اسموگ کی وجہ سے پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ8تاخیر کا شکار ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز پی کے 264منسوخ کردی گئی ہے، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پی کے313پرواز کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز پی کے203دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، اس کے علاوہ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز241 پی کے چھ گھنٹے تاخیرسے پہنچے گی۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دمام سے آنے والی پرواز248پی کے دس گھنٹے تاخیر اور پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز پی کے204سات گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں