بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

تمباکو نوشی کرنے والا انوکھا ہاتھی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک کے چڑیا گھر ‘نیشنل پارک‘ میں ایک ایسے ہاتھی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو تمباکو نوشی کا عادی ہے۔

تمباکو نوشی ایسی شہہ ہے کہ اسے ایک لعنت بھری عادت قرار دیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین اس عادت سے کسی بھی شخص کو بچانے کے لیے نت نئی تحقیقات کے ذریعے نتائج سے آگاہ کرتے ہیں۔

حیران کُن بات یہ ہے کہ آپ نے ابھی تک انسانوں کو تمباکو نوشی کرتے دیکھا ہوگا مگر بھارت کی ریاست کرناٹک میں واقع نیشنل پارک میں ایک ایسا ہاتھی ہے جو تمباکو نوشی کرنے کا بہت شوقین ہے۔

ویڈیو دیکھیں: ننھے ہاتھی کی پہاڑی پر سے سلائیڈنگ

ہاتھی کی تمباکو نوشی کے شوق کے بارے میں انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف کو کئی بار اطلاعات موصول ہوئیں تاہم کسی نے بھی اس بات پر یقین نہیں کیا کیونکہ ایسا کسی صورت ممکن نہیں تھا۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول کریں

جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کوشاں افسر جن کا تعلق خود ریاست کرناٹک سے ہے انہوں نے اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ٹھانی اور ہاتھی کے پنجرے کے قریب ایک خفیہ کیمرہ نصب کردیا۔

دو روز بعد محکمہ وائلڈ لائف کے افسر نے کیمرے کی ریکارڈنگ دیکھی تو وہ خود دنگ رہ گئے کیونکہ اس میں ایسا منظر نظر آرہا تھا جو انہوں نے کبھی حقیقی آنکھوں سے نہیں دیکھا تھا۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: بھوکا ہاتھی رات کے وقت گھر میں داخل، ویڈیو وائرل

چڑیا گھر کی انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف کے افسر نے ویڈیو ریکارڈنگ میں دیکھا کہ ہاتھی لکڑی کے جلے ہوئے کوئلوں کو سونڈ سے اٹھا کر منہ میں رکھتا ہے اور پھر انسانوں کی طرح ایسے دھواں نکال رہا ہے جیسے سگریٹ نوشی کرنے والے نگالتے ہیں اور ایک منٹ کی ویڈیو میں اُس نے یہ عمل دو بار دہرایا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے انوکھے منظر سے بھرپور ویڈیو کو انٹرنیٹ پر شیئر کیا جسے دیکھ کر صارفین خود بھی دنگ رہے گئے، بھارتی شہریوں کو جب تمباکو نوشی کرنے والے ہاتھی کا معلوم ہوا تو وہ بڑی تعداد میں اسے دیکھنے پہنچے۔

اسے بھی دیکھیں: نگران کی موت پر ہاتھی کا انوکھا خراج عقیدت

اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھی کا یہ عمل اُس کی صحت کے لیے بہت مفید ہے تاہم ویڈیو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہاتھی صرف کوئلہ کھانے کی کوشش کررہا تھا اس لیے اُس نے راکھ کو منہ سے باہر نکالنے کے لیے زور سے پھونک ماری جو دھوئیں کی صورت میں باہر آئی۔

ویڈیو دیکھیں


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں