جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

سگریٹ نوشی گردوں کیلیے کتنی خطرناک ہے؟ ہولناک انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سگریٹ نوشی ہماری جسمانی و دماغی صحت کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری آب و ہوا کو بھی آلودہ کر رہی ہے، اس کے دھوئیں میں موجود زہریلے کیمیائی مادے اس شخص کو بھی متاثر کرتے ہیں جو سگریٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگاتا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ سگریٹ نوشی کس طرح ہماری جسمانی اور دماغی صحت کو متاثر کرتی ہے؟ اور اس کا گردوں کی بیماری کے ساتھ کیا تعلق ہے؟

سگریٹ نوشی ہماری جسمانی و دماغی صحت کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری آب و ہوا کو بھی آلودہ کر رہی ہے، اس کے دھوئیں میں موجود زہریلے کیمیائی مادے اسے بھی متاثر کرتے ہیں جو اس لت سے دور رہتا ہے۔

- Advertisement -

سگریٹ

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سگریٹ پینے سے جہاں کینسر سمیت دیگر کئی خوفناک بیماریاں جنم لینے کا خدشہ ہوتا ہے وہیں سگریٹ نوشی سے ہمارے گردوں پر بھی بہت برا اثر پڑتا ہے۔

سگریٹ پینے سے نہ صرف گردوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے بلکہ گردوں سمیت دیگر اندرونی بیماریاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فورٹس اسپتال کے ڈاکٹر وکاس جین کا کہنا ہے کہ سگریٹ پینے اور گردوں کی صحت کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے، سگریٹ پینے سے آہستہ آہستہ گردوں پر بہت نقصان مرتب ہوتے ہیں۔

Doctor

بلڈ پریشر بڑھتا ہے

سگریٹ نوشی بلڈ پریشر میں اضافے اور گردوں کے فیل ہونے کی ایک اہم وجہ ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کی بیماری گردوں کے فلٹرنگ یونٹس کو کمزور کرتی ہے جس سے مستقل پیمانے پر نقصان ہوتا ہے۔

گردوں کی خون والی رگوں کا سکڑنا

سگریٹ پینے سے گردوں کو خون کی فراہم کرنے والی رگیں سکڑ جاتی ہیں جس کی وجہ سے خون کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے۔

گردوں میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہونے سے گردے اپنا کام ٹھیک طرح سے نہیں کرپاتے اور اس سے گردے کچھ عرصے بعد وہ خراب ہو جاتے ہیں۔

سوزش اور آکسیڈیٹیو دباؤ

سگریٹ نوشی سے جسم کے اندر سوزش اور آکسیڈیٹیو دباؤ بڑھتا ہے جس کا اثر گردوں پر بھی ہوتا ہے۔

ضرورت سے زیادہ سوزش ہونے سے گردے اپنا کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں اور اس سے گردوں کی بیماریاں ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

سگریٹ نوشی بہت سی ذہنی بیماریوں کی وجہ ہے،ماہرین - dailyinsaf

گردوں کی پیچیدہ بیماریاں جلدی ہوتی ہیں

جن افراد کو گردوں کی پیچیدہ بیماریاں پہلے سے ہوتی ہیں سگریٹ پینے سے یہ بیماریاں مزید تیزی سے سنگین ہو سکتی ہیں کیونکہ سگریٹ نوشی کے گردوں پر اثرات بری طرح پڑتے ہیں۔

گردوں کا کینسر

ڈاکٹر وکاس جین کے مطابق سگریٹ پینے سے صحت کو کینسر جیسے کئی سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ سگریٹ کے اندر موجود کارسینوجن پیشاب کی نالی میں جا سکتے ہیں جس سے گردوں میں ٹیومر بن سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں