پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

یو اے ای کے وزیرخارجہ وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کا یو اے ای کے وزیر خارجہ  سےٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں وزیرخارجہ نے اماراتی ہم منصب سے شیخ حمدان بن راشد المکتوم کے انتقال پر تعزیت کی۔

یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زایدالنہیان نے وزیراعظم عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں آپسی تعلقات، مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے امور پر تبادلۂ خیال اور  مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح روابط سے سفری سہولیات میں بہتری آئی، آپسی تعلقات کو مستحکم بنانےکیلئے دو طرفہ اعلیٰ سطح پر روابط کا تسلسل ناگزیرہے‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں