جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی کے صدر کے سامنے مسئلہ کشمیر اور فلسطین اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر والکن بوذکر سے ملاقات کی اور فلسطین میں جاری مظالم ختم کروانے پر زور دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی صدروالکن بوذکرسے ملاقات ہوئی، جس میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران کرونا وبا سمیت مختلف امور زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر وزیرخارجہ نے فلسطین کی صورت حال پر جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے صدر کی تعریف بھی کی۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’ہمیں توقع ہےجنرل اسمبلی اجلاس سے واضح پیغام جائےگا،پوری پاکستانی قوم مظلوم فلسطینیوں ہونے والی جارحیت پر اضطراب کا شکار ہے۔

وزیرخارجہ نےاسرائیل پرعالمی انسانی قوانین کی پاسداری کے مطالبےکو دہرایا اور والکن بوذکر کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی کے صدر کو پاکستان دورے کی دعوت بھی دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں