اشتہار

‘پاکستان کو اس بحران سے عمران خان ہی نکال سکتےہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے عمران خان ہی نکال سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، کپتان کا کہنا ہے کہ پرسوں سے مارچ دوبارہ شروع کیاجائےگا، وہ زخمی حالت میں بھی راولپنڈی جانےکاعزم رکھتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین دن ہوچکے، عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے، انصاف کا تقاضہ ہے کہ مدعی کی منشا کےمطابق مقدمہ درج ہو، شہبازشریف کہتا ہے کہ میں کمیشن بنا دیتا ہوں، راناثنا اللہ ، شہباز شریف اوپر بیٹھیں ہونگےتو کیا انصاف مل سکےگا؟۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف اور مریم کیخلاف کارروائی کیلیے لندن پولیس کو درخواست

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ معظم کی ماں نے عمران خان سے ملاقات کی اور کہا کہ دعا دینے آئی ہوں، معظم کی ماں کہتی ہے کہ میرےسارے بچےعمران خان پر قربان ہیں، جب قوم میں یہ جذبہ پیدا ہو جائے تو پھر تبدیلی آئے گی۔

شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو پیروں پرکھڑاکرنا ہے تو یہاں سیاسی استحکام چاہئے، یاد رکھیں کہ پاکستان کو اس بحران سے عمران خان نکال سکتےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں