جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

اسمگلنگ میں ملوث خاتون مسافر گرفتار، بھاری مالیت کی کرنسی برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون مسافر کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر بھای مالیت کی رقم برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد سے بیرون ملک جانے والی خاتون مسافر کے قبضے سے 79 ہزار 480 امریکی ڈالر برآمد کرلیے، مذکورہ  ملزمہ یہ رقم غیر قانونی طر یقے سے پر دوحہ منتقل کرنا چاہ رہی تھی۔

خاتون مسافر کے قبضے سے 79ہزار480امریکی ڈالر برآمد ہوئے جو اس نے اپنے بیگ کے اندر کپڑوں میں مہارت سے چھپا رکھے تھے۔

مزید پڑھیں : اسلام آباد ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، مسافرسے 50ہزار یواے ای درہم برآمد

اےایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی رقم کی مقامی کرنسی میں مالیت ایک کروڑ40لاکھ روپے سے زائد ہے، ملزمہ کو فوری طور پر حراست میں لے کر مزید کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں