تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پولیس سے بچنے کیلیے جانوروں کو چلتے ٹرک سے پھینکنے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی : بھارت میں بے زبان جانوروں کے ساتھ سفاکیت کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جسے دیکھ کر سخت دل رکھنے والا انسان بھی اپنے آنسو نہ روک سکے۔

بھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس نے گائیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے جانروں پر ذرا بھی رحم نہ کیا۔

بھارتی میٖڈیا کے مطابق ہریانہ پولیس نے ہفتہ کے روز ڈرامائی طور پر22 کلومیٹر طویل سڑک پر تیز رفتاری سے پیچھا کرنے کے بعد پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سات میں سے دو گائیں تیز رفتار ٹرک سے گر کر زخمی ہوگئیں تاکہ ان کا پیچھا کر رہی ایس یو وی کو گرا دیا جاسکے۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے گائیوں کی اسمگلنگ کے دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر گولی چلائی، اور گائیوں کو چلتے ٹرک سے نیچے پھینک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ سات میں سے دو گائیں تیز رفتار ٹرک سے گر کر زخمی ہوگئیں، گائیوں کو مبینہ طور پر ذبح کرنے کے لیے دہلی سے میوات اسمگل کیا جا رہا تھا۔

ملزمان کا تیز رفتاری سے پولیس تعاقب کی یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور اسے اب تک 47 ہزار سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کو اپنے ٹرک کو پھٹے ہوئے ٹائروں سے چلاتے اور جانوروں کو تیز رفتار گاڑی سے باہر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ پولیس ان کا تعاقب کررہی تھی۔

بعد ازاں پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دیسی ساختہ پستول اور گولیاں برآمد کی ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ہریانہ میں گائے کی اسمگلنگ کے خلاف سخت قوانین لاگو ہیں، ریاستی حکومت نے گائے کے تحفظ کے لیے ایک کمیشن بھی تشکیل دیا ہے لیکن ان اقدامات کے باوجود ریاست میں گائے کی اسمگلنگ بڑھتی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -