وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے برطانیہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بر طانیہ ہیروئین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر مسافر کو حراست میں لے لیا۔
مسافر غیرملکی ائیرلائن کی پرواز بی اے 260 سے لندن جارہا تھا۔ اے ایس ایف نے مسافر کی تلاشی لی تو مسافر نے مہارت سے جوتوں میں ہیروئین چھپا رکھی تھی جو برآمد کر لی گئی۔
مسافر سے ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئین برآمد کی جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
اے ایس ایف نے مزید قانونی کارروائی کیلئے مسافر کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔ مسافر جوتوں میں ہیروئین چھپا کر بیرون ملک لے جارہا تھا۔
اے ایس ایف حکام نے شک کی بنیاد پر چیک کیا تو ملزم سے ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔