جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسمگلنگ میں ملوث عناصرکیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں آضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت انسداداسمگلنگ اقدامات پراعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرخزانہ حفیظ شیخ، شبلی فراز، مشیرتجارت، معاون خصوصی شہزاداکبر، وقارمسعود، کامرس، پیٹرولیم، بحری اموراور داخلہ ڈویژن کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آراوراعلیٰ سول وعسکری حکام نے بھی شرکت کی جبکہ ویڈیولنک سے صوبائی چیف سیکریٹریز، ایف سی کے پی اور آئی جی بلوچستان شریک ہوئے۔

- Advertisement -

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمگلڈ تیل کی فروخت سےمعیشت کو 100 سے 150ارب سالانہ نقصان پہنچ رہا ہے، ملک میں 2094 پیڑول پمپس اسمگلڈ تیل کی فروخت میں ملوث ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اسمگلنگ میں ملوث عناصرکیخلاف سخت اقدامات لئےجائیں ، اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں آضافہ ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ سال حکومت نے منشیات اسمگلرزکے خلاف ملک بھر میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن انٹیلی جنس شیئرنگ پر ہوں گے اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کے لئے سیکیورٹی اداروں کے کوآرڈینیٹر بھی مقرر کئے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں