لاہور : کسٹم حکام نے لاہورعلامہ اقبال ائیر پورٹ پر نایاب کچھوؤں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق چھوٹے بڑے 120نایاب انتہائی قیمتی کچھوے پاکستان سے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، لاہورعلامہ اقبال ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے کامیاب کارروائی کرکے بنکاک جانے والے مسافر کے بیگ سے ایک سو بیس نایاب کچھوے برآمد کرلئے۔
بیگ میں موجود کچھوو ں کو ٹیپ کی مدد سے باندھا ہوا تھا۔ کسٹم حکام نے کچھو ے وائلڈ لائف کے حوالے کردیئے اور بکنگ کرانیوالی کمپنی کیخلاف غیر قانونی طور پر اسمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہےکہ کچھوؤں کی اسمگلنگ میں ملوث اصل ملزمان تک پہنچنے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ اس سے پہلے بھی لاہور ایئرپورٹ پر سو کے قریب کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی تھی۔