فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی گاڑیاں اب ضبط ہوں گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسمگلنگ میں استعمال گاڑیاں جرمانہ ادا کرکے چھڑوانے کا قانون ختم کردیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی انسداد اسمگلنگ کے لیے تمام سرکاری اداروں کو سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسمگلنگ میں استعمال گاڑیاں ضبط کرنے کے لیے تین اکتوبر کو ایس آر او میں ترمیم کردی گئی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ماضی میں اسمگلنگ میں استعمال گاڑیاں جرمانہ ادا کرکے چھڑالی جاتی تھیں، ایس آر او ترمیم اسمگلنگ ختم کرنے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی وجہ سے عرصہ دراز سے ملک کی معیشت متاثر ہورہی ہے، ان گاڑیوں کو جرمانہ ادا کرکے اب نہیں چھڑایا جاسکے گا۔
ایف بی آر کے مطابق گاڑیوں کو ضبط کرکے مستقل بند کیا جائے گا، اقدام سے پاکستان اپنی معاشی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی راہ پر گامزن ہوگیا۔