ٹاک ٹاک یا کسی اور ایپس پر ویڈیوز بنانے کے شوقین لوگ سستی شہرت کے حصول کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں چاہے اس کیلئے انہیں اپنی جان کی قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے۔
کچھ اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں بھی پیش آیا ہے جہاں سوشل میڈیا میں شہرت حاصل کرنے اور ویڈیو کو وائرل کرنے کے جنون میں ایک نوجوان نے زندہ سانپ کو چبالیا۔
نوجوان نے زندہ سانپ کو کھانے کے بعد اس کی ویڈیو بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر شئیر بھی کردی، پہلے تو اس نوجوان نے سانپ کے سر کو جسم سے جدا کیا اور آہستہ آہستہ دانتوں سے چباتے ہوئے پورے سانپ کو کھالیا۔
A person chewing a live snake video viral on social media pic.twitter.com/rqzbwsuc6K
— Telangana News Point (@mediainfodesk) August 5, 2021
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس سانپ کھاتے ہوئے وہ دوسرے ساجد نامی نوجوان کو پانی لانے کے لئے آواز دے رہا ہے۔
جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ سانپ کے بد ذائقہ گوشت کی ہیک سے اس کا جی متلا رہا ہے اور وہ اس سے بچنے کیلئے فوری طور پر پانی پینا چاہتا ہے، یہ بھی ہو سکتا تھا کہ سانپ کے زہر سے اس کی جان بھی جا سکتی تھی۔
سوشل میڈیا پر چند منٹوں میں ویڈیو وائرل ہوتے ہی جانوروں سے محبت کرنے والے صارفین مشتعل ہوگئے، انہوں نے حیدرآباد پولیس کمشنر اور ڈی جی پی سے ٹوئٹر پر شکایت کی کہ اس نوجوانوں کو سزا دی جائے۔