تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مجھے کیوں کاٹا؟ سانپ کو انتقاماًچبانے والا بزرگ شہری جاں بحق

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات کے ضلع ماہی ساگر میں واقع گاؤں کے 70 سالہ بزرگ کسان نے سانپ کو انتقاماً چبا ڈالا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع ماہی ساگر میں واقع گاؤں انجان واہ کے کھیتوں میں ایک کسان فصلوں میں کام کررہا تھا کہ اسی دوران اُسے کسی سانپ نے کاٹ لیا۔ بزرگ کسان پروات گالہ نے تکلیف کے باعث شدید غصے کی حالت میں سانپ کو پلک جھپکتے پکڑا اور اُس کو چبا ڈالا، یہ واقعہ چار مئی کو پیش آیا۔

کسان کے ساتھ کام کرنے والے اُن کے ساتھی نے پروات کے اہل خانہ کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کی بہو کا کہنا تھا کہ جس شخص نے اپنی آنکھوں سے سارا واقعہ دیکھا اُس نے تمام واقعہ بیان کیا جو پلک جھپکتے ہی پیش آیا اس لیے سسر کو کوئی روک نہ سکا۔

مزید پڑھیں: بھارتی شخص نے زندہ سانپ کا سر چبا ڈالا

’’میرے سسر فصلوں کی کٹائی کا کام کررہے تھے کہ اسی دوران ایک سانپ نے اُن کی ٹانگ پر کاٹ لیا، انہوں نے غصے کی حالت میں سانپ کو پکڑا اور انتقاماً اُس کو چبا لیا جس کی وجہ سے سانپ تو جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا، کھیتوں میں کام کرنے والے دیگر افراد نے اُسے نذر آتش کیا‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہم پروات گالہ کو  سانپ کی باقیات کے ساتھ لے کر اسپتال پہنچے مگر اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی، ڈاکٹر نے انہیں داخل کرنے سے منع کیا جس کے بعد ہم مزید دو اسپتالوں میں گئے، یوں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر وہ جاں بحق ہوگئے‘‘۔

ڈاکٹرز کے مطابق سانپ کے کاٹنے اور اُس کو چبانے کی وجہ سے 70 سالہ کسان کے جسم میں زہر پھیل چکا تھا جو اُس کی موت کا سبب بنا، اگر بروقت طبی امداد فراہم کردی جاتیں یا ایک گھنٹے کے اندر مریض کو اسپتال پہنچا دیا جاتا تو بچنے کے امکانات زیادہ ہوتے۔

Comments

- Advertisement -