اشتہار

ویڈیو: امریکی ہوٹل کے سوئمنگ پول میں سانپ نکل آیا، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

وسکون سین ہوٹل میں مہمان اس وقت حیران رہ گئے جب انھیں ہوٹل کے سوئمنگ پول اور ہوٹ ٹب میں سانپوں سے واسطہ پڑ گیا، لوگ سانپوں کو پول دمیں دیکھ کر وہاں سے نکل بھاگے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے شہر جرمن ٹائون میں واقع مشہور ہوٹل وسکون سین کی پوری عمارت میں پائے جانے والے سانپوں نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، یہ رینگنے والے خطرناک جانور نہ صرف ہوٹل کی بلڈنگ میں پائے گئے بلکہ یہ سوئمنگ پول اور ہوٹ ٹب میں بھی موجود تھے۔

ایک خاتون مشل گریسے نے بتایا کہ وہ اور ان کا بیٹا جرمن ٹائون میں واقع ہوٹل میں تھے کہ پول ایریا میں ان کا سامنا اس رینگنے والے جانور سے ہوگیا، مقامی میدیا کو انھوں نے بتایا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں جب میں اندر روم میں گئی تو ہاٹ ٹب میں بھی سانپ موجود تھا۔

- Advertisement -

گریسے کے مطابق انھیں ہوٹل کے برآمدے میں بھی ایک سانب دیکھائی دیا، انھوں نے برابر والے کمرے میں موجود شخص کو بلایا تو اس نے بتایا کہ اس نے ہوٹل میں سانپ دیکھا ہے۔

اس حوالے سے ہوٹل کے ملازمین نے گریسے کو بتایا کہ کچھ دنوں سے یہاں سانپوں کی موجودگی کا مسئلہ ہے اور باقاعدگی سے یہاں سے نکالا جارہا ہے مگر وہ پھر بھی ہوٹل کے ایریا میں کہیں نہ کہیں پائے جاتے ہیں۔

حال ہی میں واشنگٹن اوزوکی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے انسپکٹر نے ہوٹل کا دورہ کیا پر انھیں وہاں سانپ تو نہیں ملے مگر پول سے سانپ کی جلد ملی تھی۔

ہوٹل انتظامیہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا عمارت میں موجود ایمرجنسی دروازوں کے ذریعے سانپ پول ایریا میں داخل ہوئے، اس ایمرجنسی دروازے کو بے خیال میں کسی مہمان نے کھلا چھوڑ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں