تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سپیروں نے پریس کلب کے سامنے سانپ چھوڑ‌ دیے

جامشورو: سندھ کے  ضلع سانگھڑ میں سپیروں نے پولیس رویے کے خلاف سانپ چھوڑ احتجاج کیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سانپ کا تماشہ دکھانے والے سپیروں بڑی تعداد میں پریس کلب کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے پولیس رویے کے خلاف احتجا ج کیا۔

پریس کلب کے سامنے جمع ہونے والے سپیروں نے انوکھے انداز سے اپنا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے سانپ چھوڑ کر احتجاج کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیروں کا کہنا تھا کہ ہم بھکاری نہیں بلکہ سانپ کا تماشہ دکھا کر روزی کماتے ہیں، اُس کے باوجود پولیس ہمیں تنگ اور ہراساں کرتی ہے۔

سپیروں نے جیسے ہی پریس کلب کے باہر سانپ چھوڑے اور بین بجا کر احتجاج کرنا شروع کیا تو پولیس کی نفری وہاں بھی پہنچ گئی۔ سانگھڑ پولیس نے سپیروں کو پریس کلب کے سامنے بھی نہ بخشا اور سانپ چھوڑنے کے الزام میں متعدد سپیروں کو حراست میں لے لیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ سانپ چھوڑنا کسی بھی بڑے خطرے کا باعث بن سکتا تھا، سپیروں کو پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے ایسا کوئی کام کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

Comments

- Advertisement -