بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

حلیم عادل شیخ کے کمرے سے نکلنے والا سانپ زہریلا تھا یا نہیں؟ کیمیکل ایگزامن کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایس آئی یو سینٹر میں حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے کے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات میں سانپ کے زہریلا ہونے سے متعلق کیمیکل ایگزامن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو سینٹر میں سانپ نکلنے کے معاملے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات شروع کردیں گئیں اور سانپ کے زہریلا ہونے سے متعلق کیمیکل ایگزامن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ سانپ نکلنے کا واقعہ حلیم عادل شیخ کے کمرے میں پیش نہیں آیا، کمرے میں کوئی کھڑکی موجود نہیں۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانپ کمرے سے باہر بالکونی میں الماری کے نیچے تھا، صبح حلیم عادل شیخ کے واش روم جانے کے دوران سانپ کا پتہ چلا، واش روم اور کمرے کے درمیان کئی فٹ کا فاصلہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واش روم کے قریب چھت میں سوراخ اور گھونسلے موجود ہیں، 1911 سے قائم بلڈنگ میں ماضی میں بھی سانپ نکلنے کے واقعات ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب حلیم عادل کی گرفتاری اور کمرے سے سانپ نکلنے کے واقعے پر پی ٹی آئی ایم پی ایز نے آئی جی سندھ سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ، پی ٹی آئی ایم پی ایزآئی جی آفس جائیں گے اور مسئلے پر بات کریں ، ملاقات نہ ہونےپر آئی جی آفس کے باہر احتجاج کریں گے۔

یاد رہے ترجمان محمد علی بلوچ نے بیان میں کہا تھا کہ قائدحزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ نکل آیا، ناشتہ دینے کے لئے جانے والے ملازم نے سانپ دیکھ کر اطلاع دی تاہم بعد میں کمرے میں موجودسانپ کو مار دیا گیا۔

بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے حلیم عادل شیخ کے کمرے سے زہریلے سانپ کے نکلنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں