سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں خوفناک اور طویل القامت سانپوں کو انسانوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ ہائی وے پر سفر کرنے والے جوڑے کے ساتھ پیش آیا جو اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ اچانک ایک سانپ گاڑی کے بونٹ پر رینگتا ہوا ونڈ اسکرین پر آگیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتاری سے چلتی کار کی ونڈ اسکرین پر سانپ نے رینگنا شروع کیا۔
سانپ کو ونڈ اسکرین پر رینگتا دیکھ کر جوڑے نے چیخنا شروع کردیا اور گاڑی کو سڑک کے ایک کنارے روک دیا۔
یوٹیوب پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 2500 مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور سیکڑوں صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ بھی کیا ہے۔