منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ویڈیو: گوبھی کاٹتے ہی اندر سے سانپ نکل آیا، گھر والوں‌ کی چیخیں نکل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کبھی کبھی روز مرہ کے کاموں کے دوران ایسا عجیب واقعہ پیش آ جاتا ہے کہ لوگ دہشت زدہ ہو جاتے ہیں، ایسا ہی اس وقت ہوا جب ایک شخص پھول گوبھی لے کر آیا اور پکانے کے لیے اسے کاٹا گیا، تو اس میں سے سانپ نکل آیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک گوبھی کے اندر سانپ چھپا بیٹھا دکھایا گیا ہے، جب گوبھی پکانے کے لیے کاٹا گیا تو اس میں سے سانپ نکلتا دیکھ کر گھر والوں کی چیخیں نکل گئیں۔

کہا جاتا ہے کہ مون سون کے موسم میں سبزیوں کا اچھی طرح معائنہ کر کے خریداری کی جائے کیوں کہ ان میں کوئی ’ناپسندیدہ مہمان‘ بھی چھپا ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

سبزی منڈی سے خریدے گئے گوبھی میں سے سانپ نکلنے کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو گئی۔ یہ ویڈیو دیویندر سینی نامی صارف نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے ’یہ کس قسم کا گوبھی ہے؟ کوبرا گوبھی یا وائپر گوبھی۔‘

اس ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا صارفین کو سبزیوں کے حوالے سے خوف زدہ کر دیا ہے کہ انھیں سبزی خریدتے ہوئے احتیاط ضرور کرنی چاہیے، ورنہ کوئی خطرناک واقعہ بھی رونما ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، برطانیہ کے ویسٹ مڈلینڈز میں ایک اسٹور سے خریدے گئے گوبھی میں سے بھی زندہ سانپ نکل آیا تھا۔ 63 سالہ شخص نیویل لنٹن نے سانپ کو اس وقت دیکھا تھا جب انھوں نے گوبھی فریج سے پکانے کے لیے نکالا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں