کراچی: شہر قائد میں رینجرز کی پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ میں تیزی آ گئی، مختلف علاقوں میں زبردست کارروائیوں کے دوران 16 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا، مختلف مقامات پر رینجرز اور پولیس کے دستے کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
[bs-quote quote=”رینجرز کے اٹھارہ سو سے زائد اہل کار پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ میں مصروف” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
شہر میں رینجرز کے اٹھارہ سو سے زائد اہل کار پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ میں مصروف ہیں، اسنیپ چیکنگ کی مانیٹرنگ سینئر افسران کی زیرِ نگرانی ہو رہی ہے۔
کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب رینجرز اہل کاروں نے اسنیپ چیکنگ میں اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا جب کہ اس کے ساتھی کی تلاش کے لیے کارروائی کی گئی۔
دریں اثنا شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے زبردست کارروائیاں کیں جن میں 16 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان میں گینگ وار، اسٹریٹ کرمنل، ڈکیت اور منشیات فروش شامل۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے تمام بچوں کو بازیاب کراکر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے: اے آئی جی سندھ
رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں غیر قانونی رہائش پذیر بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں کو قابو کرنے کے لیے رینجرز نے کارروائیوں کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں عید گاہ، کلفٹن، کالا پل اور سعود آباد میں کی گئیں، ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بر آمد کی گئی۔