سانس فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسنیپ چیٹ نے اپنی اپیلیکشن میں نئے فیچر کا اضافہ کردیا جس کے بعد تمام صارفین کو گروپ ویڈیو چیٹ کی سہولت فراہم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک اور واٹس ایپ کے مد مقابل سماجی رابطے کی معروف موبائل ایپلیکشن اسنیپ چیٹ نے گذشتہ برس دسمبر میں متعارف کرائے جانے والے گروپ چیٹ کے کامیاب تجربے اور صارفین کی خواہش کے مطابق نئے فیچر کو اپنی ایپ میں شامل کیا ۔
اسنیپ چیٹ کی جانب سے گذشتہ برس دسمبر میں جس کے تحت 16 صارفین بیک وقت ایک دوسرے سے بات چیت کرسکتے تھے تاہم گذشتہ روز انتظامیہ نے آزمائشی سروس کامیاب ہونے کے بعد گروپ ویڈیو چیٹنگ کی سہولت بھی اپنے صارفین کو فراہم کردی۔
مزید پڑھیں: اسنیپ چیٹ ایپ کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا انکشاف
انتظامیہ کی جانب سے نئے فیچر متعارف کرانے کا مقصد صارفین کی توجہ کو ایک بار پھر سے حاصل کرنا ہے کیونکہ گذشتہ دنوں ایپ میں ایسی تبدیلیاں کی گئیں تھیں جس کے بعد دنیا بھر کے ہزاروں صارفین نے اسنیب چیٹ کا استعمال ترک کردیا تھا۔
متنظمین کے مطابق دنیا کے کسی بھی ملک میں بسنے والا صارف کوئی بھی اسمارٹ فون استعمال کرتا ہو اُسے گروپ چیٹ کی سہولت میسر ہوگی اور اپنے 16دوستوں سے وہ بیک وقت گروپ چیٹ کرسکے گا۔ قبل ازیں اسنیپ چیٹ صارف کو ویڈیو چیٹ کی سہولت میسر تو تھی تاہم ایک وقت میں ایک ہی شخص نے ویڈیو کالنگ ممکن تھی۔
گذشتہ برس دسمبر میں اسنیپ چیٹ نے صارفین کو ہر شخص سے علیحدہ چیٹ کے لیے علیحدہ سے آپشن بھی فراہم کیا تھا جس کی خصوصیت یہ تھی کہ ممبران کی جانب سے گروپ میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز 24 گھنٹے بعد خود بہ خود ڈیلیٹ ہوجاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر‘ واٹس ایپ کے لیے خطرہ
انتظامیہ کی جانب سے فیچر میں خصوصیت شامل کی گئی تھی کہ اگر کوئی صارف چوبیس گھنٹوں کے دوران پیغام نہیں دیکھ سکے گا تو مذکورہ چیٹ یا میسج پالیسی کے تحت خود غائب ہوجائے گا۔