جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اسنیپ چیٹ کے تین فیچرز متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسنیپ چیٹ نے  3 نئے فیچرز متعارف کرادیے جو آزمائش کے بعد صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک اور واٹس ایپ کے مد مقابل سماجی رابطے کی معروف موبائل ایپلیکشن اسنیپ چیٹ نے ایپ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے فرینڈز پروفائل اور بٹ ایموجی کے نام سے 2 فیچر متعارف کروائے۔

کمپنی کے مطابق فرینڈز پروفائل فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے دوست کے ساتھ کی جانے والی گفتگو ، تصاویر اور ویڈیوز کو آسانی سے دیکھ سکیں گے جبکہ بٹ ایموجی کی مدد سے نئے ایموجیز دوستوں کو بھیج سکیں گے۔

مزید پڑھیں: اسنیپ چیٹ کا نیا گروپ ویڈیو کالنگ فیچر متعارف

دونوں فیچرز کو فی الحال آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جنہیں کامیاب تجربے کے بعد تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔

علاوہ ازیں کمپنی نے صارفین کے لیے شاپ کا فیچر بھی متعارف کروایا جہاں وہ مختلف چیزیں خرید سکتے ہیں۔ نئے فیچر کو ’شاپ اینڈ کوپ‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین تمام پیجز سے خریداری کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ کے مطابق اسنیپ چیٹ نے یہ فیچر بلیک فرائیڈے کی وجہ سے متعارف کروایا تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین اسی کے ذریعے خریداری کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسنیپ چیٹ ایپ کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا انکشاف

یاد رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں اسنیپ چیٹ نے متعارف کرائے جانے والے گروپ چیٹ کے کامیاب تجربے اور صارفین کی خواہش کے مطابق نئے فیچرز کو ایپ میں شامل کیا تھا۔

اسنیپ چیٹ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے فیچر کے بعد 16 صارفین بیک وقت ایک دوسرے سے بات چیت کرسکتے ہیں بعد ازاں کمپنی نے صارفین کے لیے گروپ ویڈیو چیٹنگ کی سہولت بھی فراہم کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں