کراچی : ایس این جی پی ایل نے صارفین کو ایل پی جی سلنڈر کی سپلائی کا آغاز کر دیا، موسم سرما میں سرکاری نرخوں پر سلنڈر فراہم کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے گیس کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔
سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ صارفین کو ایل پی جی سلنڈر کی سپلائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، موسم سرما میں سرکاری نرخوں پر سلنڈر فراہم کیے جائیں گے۔
کمپنی نے بتایا کہ ایل پی جی سلنڈرز گھریلو،کمرشل صارفین کوسپلائی کئےجائیں گے، ایل پی جی سلنڈرز پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں سپلائی کئے جا رہے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایس این جی پی ایل اسلام آباد آفس کے 10 کلومیٹر ایریا میں فری ڈیلیوری میسر ہے۔
یاد رہے سوئی ناردرن کمپنی کی جانب کہا گیا تھا کہ موسم سرما میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے، صارفین گیس بحران سےنمٹنے کی تیاری کر لیں۔
ذرائع سوئی ناردرن کمپنی نے کہا تھا کہ کہ مقامی گیس ساڑھے 750ملین کیوبک فٹ مل رہی ہے اور درآمدی آرایل این جی ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی کےلگ بھگ ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گیس کی طلب میں اضافہ شروع ہوگیا ہے ، جس سے شارٹ فال اس سال بلند ترین سطح پرجائے گا۔