بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

برفباری کے دوران رپورٹنگ خاتون کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

وسکونسن: موسم سرما کے آتے ہی مختلف ممالک میں برف باری کا آغاز ہوگیا، دلفریب نظارے  سے لطف اندوز ہونے اور اسے اپنے کیمرے میں محفوظ کرنے کے لیے لوگ ان علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی مختلف ممالک میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا، امریکا کے مشرقی وسطی علاقے میں برفباری کے مناظر کو ٹیلی ویژن پر دکھانے کے لیے خاتون رپورٹر نے کیمرہ مین کے ہمراہ وسکونسن کےعلاقے کا رخ کیا۔

موسم کی خبر دینے سے قبل خاتون صحافی اور کیمرہ مین پہلے برف باری سے لطف اندوز ہوئے اور پھر اپنے کام کا آغاز کیا، ریکارڈنگ کا آغاز ہوتے ہی خاتون رپورٹر کی آنکھ پر برف کا گولا آکر لگا جو کسی کی طرف سے پھینکا گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون رپورٹر نے جیسے ہی موسمی حالات بتانے کے لیے مائیک تھاما اُسی دوران سامنے سے اُن کے منہ پر برف کا ایک گولا زور سے لگا جس کے بعد وہ ہنسنے لگیں۔

نیوز چینل کے مطابق رپورٹنگ کے دوران دوپونٹ نامی رپورٹر نے ازراہ مزاق برف کا گولا خاتون رپورٹر کی جانب پھینکا اور پھر اُن سے معافی بھی طلب کی، دونوں افراد اس سے قبل ایک دوسرے پر برف پھینک رہے تھے۔

چینل کی جانب سے فیس بک پیچ پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ’خاتون رپورٹر کو کوئی چوٹ نہیں لگی البتہ انہوں نے جعلی پلکیں لگائی ہوئیں تھیں جو برف لگنے کی وجہ سے گر گئی تھیں‘۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں