سوات : جاتی سردی لوٹ آئی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث پہاڑوں اور وادیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، کیا درخت اور کیا سبزہ؟ ہر شے میں گویا سفیدی گھل گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے کالام، مالم جبہ سمیت دیگر علاقوں میں برف نے پہاڑوں اور میدانی علاقوں کو اپنی آغوش میں لےلیا۔
مانسہرہ میں برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔ آسمان سے گرتے روئی کے گالوں جیسی برف نے سحرانگیز مناطرکو جنم دیا، ایبٹ آباد کےدرو دیوار اور سبزہ زار نے برف کی چادر اورھ لی۔
آسمان سے گرتی برف نےماحول کی رنگینیوں کو سفیدی میں ڈھال دیا، پشاور میں ہلکی بوندا باندی سےموسم خوشگوارہوا تو ہر شےمیں جان پڑگئی، درختوں پر نکھار آیا تو پھول کھل اٹھے۔
صوابی میں برف پڑی تو وادی میں دلکش اور مسحورکن مناطر نطروں میں سماگئے۔ ساتھ ہی سردی بھی بڑھ گئی، اسکردو میں بھی برفباری اپنے جوبن پر ہے۔
برفباری کے باعث جہاں وادی کے حسن میں نکھار آیا وہیں شدید سردی کے باعث مقامی افراد مشکلات سے دوچار رہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔