نتھیاگلی: گلیات میں دلوں کو لبھانے والا فیسٹول شروع ہو گیا، معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے تین روزہ گلیات اسنو فیسٹول کا افتتاح کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق تین روزہ گلیات سنو فیسٹول میں مختلف گیمز کھیلے جا رہے ہیں، جن میں زپ لائن، آرچری، سنو ٹیوب اور دیگر مقابلے شامل ہیں، سنو فیسٹول میں شرکت کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد گلیات پہنچ گئی ہے۔
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان احسن حمید کا کہنا ہے کہ گلیات کے تمام راستے کھلے ہیں، سیاح بلاخوف و خطر گلیات آ سکتے ہیں اور فیسٹول سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا شدید برف باری کے بعد کچھ دنوں کے لیے گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی تھی، اب حالات بہتر ہوگئے ہیں، ہم ملک بھر سے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے افتتاح کے موقع پر کہا ہماری حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے، بڑی مشکلات کے بعد ملک میں امن و امان بحال ہوگیا ہے، ٹیررازم سے ٹورزم کی طرف سفر جاری ہے۔
انھوں نے کہا ایسے علاقے ہیں جہاں ابھی تک لوگ نہیں گئے، اُن سیاحتی مقامات کو بھی عوام کے لیے کھولیں گے، سانحہ مری ایک افسوس ناک واقعہ تھا، عوام یہاں آئیں اور موسم کے ساتھ یہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کو گلیات سنو فیسٹیول کے حوالے سے بریفننگ#KPUpdates #KPTourism #GDA #GSF2022 pic.twitter.com/dzg0l59Da2
— Information Department KP (@infokpgovt) February 11, 2022