منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں برفباری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ، معمولات زندگی متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد شدید سردی سے گھروں میں پائپ لائنوں مین پانی جمنے لگا، معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔

حالیہ دنوں سردی کی شدید لہر نے شہریوں کی زندگیوں کو بھی متاثر کردیا ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاف میں موسم شدید سرد اور خشک ہوگیا جب کہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی متوقع ہے۔

کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس نے معمولات زندگی بھی متاثر کردئیے۔

شدید سردی کے باعث گھروں کی پائپ لائنوں میں پانی بھی جمنے لگا ہے، صبح کوئٹہ کا کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی 9 جب کہ دلبندین میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ساحلی علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں