ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کینیڈا میں برفباری : پی آئی اے کا طیارہ طوفان کی زد میں آگیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ٹورنٹو : کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والی شدید برفباری میں پی آئی اے کا طیارہ بڑی تباہی سے بچ گیا، کپتان نے اپنی ماہرانہ کارکردگی سے بحفاظت اتار لیا۔

اس حوالے سے پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ777طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ شدید برفباری شروع ہوگئی اور طیارہ برفانی طوفان کی زد

میں آگیا۔

پی آئی اے کے کپتان نے حاضر دماغی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کنٹرول کیا اور بحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

طیارے کی لینڈنگ ہوتے ہی ٹورنٹو ایئرپورٹ اتھارٹی کے عملے نے رن وے اور اطراف کے ایریا کو کور کیا اور ہنگامی بنیاد پر مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پروازپی کے797لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی، پرواز کو بحفاظت اتارنے پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملے کو شاباشی دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

سی ای او ارشد ملک نے ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے رن وے پر سے فوری طور پر برف ہٹا کر طیارے کو پارک کروایا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں