تازہ ترین

براہ راست: پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان پر جلسہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے تحت مینار پاکستان پر...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

سعودی عرب میں برف باری، وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر سعودی عرب سے منسوب ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس برف سے ڈھکے ہوئے اونٹوں کو ریتلے اور خشک سعودی عرب میں دکھایا گیا ہے۔

العربیہ انگلش کے مطابق یہ ویڈیو سعودی عرب کے علاقے تبوک میں فلمائی گئی تھی جہاں ہرسال برف باری ہوتی ہے، فی الحال تبوک میں کہیں برف باری نہیں ہو رہی ہے تاہم وائرل ہونے والی ویڈیو 2 سال پرانی ہے۔

26فروری میں ایک تصدیق شدہ ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو شیئر کیا تھا جس میں یہ غلط دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’گلوبل وارمنگ نے ایک بار پھر حملہ کیا، سعودی عرب میں 100 سال میں پہلی بار برف باری ہوئی ‘۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد کمیونٹی نوٹ نے اس ویڈیو کے حقائق کے بارے میں تحقیقات کی، جس کے بعد اس ویڈیو کو فیک قرار دیا گیا۔

درحقیقت سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برف باری عام ہے۔مملکت کی سرکاری ٹریول گائیڈ ویب سائٹ ’وزٹ سعودی‘ برف میں مختلف تجربات پیش کرتی ہے جس میں سردیوں کے دوران میں چہل قدمی، اونٹوں کی سواری، سلائیڈنگ اور کیمپنگ شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا میں سعودی سفارت خانے کے ترجمان فہد نذیر نے 2021 میں آن لائن وائرل ہونے والی اس ویڈیو سے متعلق کہا تھاکہ ’’موسمیاتی تبدیلی سےانکار نہیں کیاجاسکتا لیکن سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے تبوک میں برف باری کوئی اتنا نایاب واقعہ بھی نہیں ہے‘‘۔

دسمبر 2022 میں، تبوک کے پہاڑوں پر برف باری نے علاقے کو مکمل طور پرسفید کردیاتھا اور رات بھر درجہ حرارت میں زبردست کمی واقع ہوئی تھی۔

Comments