لندن: امریکا سمیت یورپی ممالک شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جبکہ برطانیہ میں آج سال کی سرد ترین رات ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی منجمد ہوگیا، آج سال کی سردترین رات ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، کینیڈ ا میں سردی برقرار ہے کیلگری میں درجہ حرارت منفی بائیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
یورپی ممالک میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اٹلی میں برفباری سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، ہائی ویز پر لمبی قطاریں لگ گئیں اور ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔
یورپ اور امریکا میں شدید برفباری، ٹریفک کا نظام درہم برہم، پروازیں منسوخ
کینیڈا میں بھی کڑاکے کی سردی ہے، صوبے البرٹا کے شہر کیلگری میں درجہ حرارت منفی بائیس تک گرگیا، البرٹا کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی پیتالیس تک گرنے کا امکان ہے۔
امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہے، مختلف حادثات میں کئی افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم شکاگو میں سردی کی شدت میں کمی آنے لگی، درجہ حرارت تین ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔