پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

’بہت ساری چیزیں غلط تھیں!‘ روہت شرما کی بیوی نے ایسا کیوں کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کپتان روہت شرما کی بیوی نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر مارک باؤچر کے کمنٹس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز نے اس سال روہت شرما کو کپتانی سے ہٹا دیا تھا، ان کی جگہ ٹیم میں کئی سالوں بعد واپس آنے والے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو کپتان نامزد کیا گیا تھا۔ یہ خبریں بھارتی میڈیا میں شہ سرخیوں میں چلی تھیں اور اس پر کافی دنوں تک گفتگو ہوتی رہی تھی۔

اس حوالے ایک پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق جنوبی افریقی کرکٹر مارک باؤچر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ خالصتاً کرکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

- Advertisement -

باؤچر نے کہا کہ ہاردک بطور کھلاڑی کافی عرصے بعد فرنچائز میں واپس آئے ہیں، میرے لیے محض یہ ایک منتقلی کا مرحلہ ہے۔ جب آپ آئی پی ایل میں آتے ہیں تو وہاں بہت ساری چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہاں فوٹو شوٹ چل رہے ہوتے ہیں اشتہارات اور اس طرح کی تمام چیزوں کے بارے میں زیادہ کام ہورہا ہوتا ہے۔ اس وقت کرکٹ پر بہت زیادہ زور نہیں دیا جارہا ہوتا۔

سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ روہت شرما ایک لاجواب آدمی ہیں وہ کافی عرصے سے کپتانی کر رہے ہیں۔ انھوں نے ممبئی انڈینز اور بھارت کے لیے واقعی اچھا کام کیا ہے۔ ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ بحیثیت کھلاڑی وہ ہمارے ساتھ رہیں۔

اس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر روہت کی اہلیہ ریتیکا سجدے نے ویڈیو کلپ پر کمنٹ کیا کہ ’اس میں بہت سی چیزیں غلط تھیں ۔ ۔ ۔‘

ان کے اس کمنٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ روہت شرما اور ان کی فرنچائز ممبئی انڈینز دنوں کے لیے یہ فیصلہ آسان نہیں تھا کہ انھیں کپتانی سے ہٹا کر ہاردک پانڈیا کو نیا کپتان بنایا جائے۔

اسمیش اسپورٹس چینل کے انسٹاگرام پیج پر باؤچر کی یہ ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس پر ریتیکا نے تبصرہ کیا تھا، تاہم اب اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں