تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

سوشل میڈیا نے بچھڑی سہیلیوں کو 18 سال بعد ملا دیا

بھاگتی دوڑتی زندگی میں سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ گیا ہے جس سے فاصلوں کو کم ہی نہیں کیا بلکہ بچھڑوں کو ملاتا بھی ہے جیسا کہ بچپن میں بچھڑی سہیلیوں کو 18 سال بعد ملا دیا۔

آج کل ہماری زندگی میں سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ گیا ہے جس کے جہاں منفی اثرات ہیں تو مثبت بھی کچھ کم نہیں۔ بعض اوقات یہ میڈیم سالوں سے بچھڑے لوگوں کو بھی ملا دیتا ہے۔ ایسے ہی ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے 18 سال سے بچھڑی دو سہیلیاں مل گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈیا میں رہنے والی ایک خاتون نے اپنے بچپن کی دوست کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنا کر ڈھونڈ لیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق نیہا نامی خاتون نے اپنے ساتھ لوئر کنڈر گارٹن میں پڑھنے والی بچپن کی دوست کو ڈھونڈنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اس کے لیے انسٹاگرام پر مخصوص اکاؤنٹ بنایا۔

نیہا نے بتایا کہ اس کی بچپن کی دوست کا نام لکشیتھا ہے تاہم پورا نام نہیں معلوم ہے اس لیے انہوں نے ’’فائنڈنگ لکشیتھا‘‘ (لکشیتھا کی تلاش) کے نام سے اکاؤنٹ بنایا اور اس پر اپنی دوست کی بچپن کی تصویر شیئر کردی۔

اس تصویر کے ساتھ ہی نیہا نے انسٹاگرام اکاؤںٹ کی بائیو میں لکھا کہ ’میں طویل وقت سے بچھڑی اپنی بچپن کی سہیلی لکشیتھا جس کی عمر اس وقت 21 ہے، اسے اور اس کے بھائی کنال کو ڈھونڈنے کے مشن پر ہوں۔‘

خاتون نے انسٹاگرام پر اپنی دوست کو ڈھونڈنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تقریباً ہر لکشیتھا سے میسج پر بات کی اور اس کی محنت بالآخر رنگ لے آئی اور اس کا اپنی دوست سے رابطہ ہو گیا۔

نیہا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سنہ 2006 میں میری ایک دوست لوئر کنڈر گارٹن میں میرے ساتھ تھی پھر بچھڑ گئیں لیکن بالآخر تم مجھے مل گئی۔ تمہیں ڈھونڈنا آسان نہیں تھا لیکن میں نے کر دکھایا۔ تم سے 18 سال بعد رابطہ کرکے یقین نہیں آرہا۔

 

خاتون نے مزید کہا کہ اس کی دوست لکشیتھا جے پور چلی گئی تھی جس کی وجہ سے میرا اس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور مجھے اس کا پورا نام بھی یاد نہیں تھا لیکن پھر بھی میں نے اسے ڈھونڈ لیا۔

نیہا کی اس پوسٹ کو انسٹاگرام پر 8 لاکھ کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -