اسلام آباد: وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کا احتساب کرنے کے لیے سوشل میڈیا سے بہتر ٹول نہیں، سوشل میڈیا کا منفی استعمال اور غلط خبروں کو روکنا بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ہرعمرکےلوگوں تک معلومات پہنچانےکا اچھا اور آسان ذریعہ ہے ، حکومت سوشل میڈیا کے کردار کی حامل ہے اور اسے دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ وار سے نمٹنے کے لیے سوشل میڈیا کی تربیت بھی وقت کی اہم ضرورت ہے، اب ہم الیکٹرانک میڈیا سے سوشل میڈیا کا سفر بہت تیزی کے ساتھ طے کررہے ہیں البتہ اس میں ایک چلینج کا سامنا بھی ہے۔
معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور جھوٹی خبروں کی روک تھام بھی بڑا چیلینج ہے، حکومت پاکستان آزادی اظہاررائےپریقین رکھتے ہوئے اس چلینج سے نبرآزما ہے۔