جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

جھانوی کپور سوشل میڈیا کی شکر گزار کیوں؟ جانئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی نوجوان خوبرو اداکارہ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا کو اپنے لئے مددگار قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ فلموں میں کام کرنا اور اس دوران ساڑھی، کرتا اور دیگر کپڑے پہننا میرا کام ہے لیکن سوشل میڈیا میرے لیے تفریح اور قسطوں کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے اور مداحوں کی جانب سے پزیرائی ملنے پر مختلف برانڈز مجھ سے رابطے کرتے ہیں، جس کے باعث مجھے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: جھانوی کپور کی فلم ’ملی‘ باکس آفس پر راج کرنے میں ناکام

خیال رہے کہ رواں ہفتے جھانوی کپور کی فلم ’ملی‘ سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی، جو ہفتے کے اختتام تک 2 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

جھانوی کپور کی فلم ملی ہیلن نامی ملیالم فلم کا ہندی ریمیک ہے۔ اینا بین نے اصل فلم میں مرکزی کردار ادا کیا اور اپنے اداکاری کی وجہ سے کیرالہ اسٹیٹ فلم ایوارڈ حاصل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں