بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا، 3 خواتین سمیت 11 ملزمان کیخلاف مقدمات درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر نیشنل سائبرکرائم ایجنسی سندھ زون میں 3 خواتین سمیت 11 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

مقدمات ریاست مخالف اور قومی سطح کی شخصیات کے خلاف ہرزہ سرائی کے تحت درج کیے گئے۔ نامزد ملزمان نے ویب ٹی وی سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پروپیگنڈا کیا۔

مذکورہ اکاونٹس سے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی ریاست مخالف ہرزہ سرائی سامنے آئی۔ درج مقدمات کے تحت ایک خاتون سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر بم بنانے کا طریقہ سیکھنے والے مجرم کو ڈھائی سال قید کی سزا

ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث 500 اکاونٹس کے حوالے سے مزید کارروائی جاری ہے۔

15 مئی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے تھے۔

مقدمے میں عادل راجہ، معید پیرزادہ، محمد عمر، نذیر بٹ اور احمد نورانی کو نامزد کیا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں، ملزمان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا۔

این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان مسلسل سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد کی تشہیر میں ملوث رہے، تشہیری مواد نفرت انگیزی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث ہے۔

این سی سی آئی اے نے مزید کہا تھا کہ ملزمان نے انتشار، بے چینی اور ریاست کے خلاف بداعتمادی کی کوشش کی، قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں