اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ عالمی گٹر ہے، اسے چھوڑ رہی ہوں، میئر پیرس

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور زمانہ شہر پیرس کی میئر نے پیر کو سابقہ ٹوئٹر اور موجودہ ’ایکس‘ کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے ’بہت بڑا عالمی گٹر‘ قرار دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر پیرس این ہیڈالگو کا ماننا ہے کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غلط معلومات پھیلائی جاتی ہے اور گالم گلوچ کی جاتی ہے جو ہماری جمہوریتوں کو تباہ کر رہا ہے۔

دنیا کے امیرترین آدمیوں میں سے ایک ایلون مسک نے2022 میں ٹویٹر کو خریدنے کے بعد ہزاروں ملازمین کو فارغ کر دیا تھا جب کہ اسے نیا نام ’ایکس‘ دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ’ایکس‘ کو وائٹ ہاؤس سمیت ناقدین نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

- Advertisement -

پیرس کی میئر این ہیڈالگو کا انگریزی اور فرانسیسی میں اپنی طویل پوسٹ میں کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم اور اس کا مالک جان بوجھ کر تناؤ اور تنازعات کو بڑھاتے ہیں۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں ’ایکس‘ پر ہیرا پھیری، غلط معلومات پھیلانے، یہود دشمنی کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں، موسمیاتی ماہرین، خواتین اور لبرل پر حملوں کا بھی الزام لگایا۔

ہیڈالگو نے سوشلسٹ سیاستدان سے پوچھا کہ ‘یہ میڈیم ایک بہت بڑا عالمی گٹر بن گیا ہے، تو کیا ہمیں اس میں ڈوبتے رہنا چاہیے؟ میں اس بری اسکیم کی توثیق کرنے سے انکار کرتی ہوں۔‘

حال ہی میں وہ 2024 کے اولمپکس کی سرفنگ سائٹ کو دیکھنے کے لیے فرانسیسی جزیرے تاہیٹی کے دورے پر گئیں تھیں جس پر انھیں مخالفین نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے دائرہ کار میں نہیں آتا جبکہ میئر نے وہاں رہنے والی اپنی بیٹی سے بھی ملاقات کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں