اشتہار

سوشل میڈیا اسٹارز نے کرونا وائرس کو شہرت کا ذریعہ بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کرونا وائرس دنیا بھر میں دہشت کی علامت بنا ہوا ہے ایسے میں کچھ سوشل میڈیا اسٹارز نے وائرس کو اپنی شہرت کا ذریعہ بنالیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے پوری دنیا کو خوف میں مبتلا کررکھا ہے وائرس سے اب تک 2 سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پر وائرس کے نام سے ٹرینڈز ٹاپ پر جارہے ہیں۔

کرونا وائرس کی دہشت سے باخبر رہنے کے باوجود سوشل میڈیا اسٹارز نے اس خوفناک مرض اور اس کے ٹرینڈز کو اپنی شہرت کا وسیلہ بنالیا اور ان ٹرینڈز کو ہائی جیک کرنا شروع کردیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ان ٹرینڈز میں ایک طرف تو عام صارفین مرض کے متعلق اطلاعات اور اپنے خدشات کا اظہار کررہے ہیں تو دوسری طرف شہرت کی لالچ میں سوشل میڈیا اسٹارز چہرے پر ماسک پہنے مختلف پوز بنا کر اپنی تصاویر ان ٹرینڈز میں پوسٹ کرکے اپنے فالوورز بڑھا رہے ہیں۔

یہ سوشل میڈیا اسٹارز ناصرف ان تصاویر میں اپنے لگژری لائف اسٹائل کی نمود و نمائش کررہے ہیں بکہ کچھ ایسی تصاویر بھی پوسٹ کررہے ہیں کہ عام آدمی کانوں کو ہاتھ لگائے کہ ایسی جان لیوا بیماری کو بھی یہ لوگ کس طرح استعمال کررہے ہیں۔


تصاویر میں ان سوشل میڈیا اسٹارز کی جانب سے کیپشن دیا جارہا ہے کہ ہم کرونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہیں ہم اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ یہ وبا جلد ختم ہوجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں