جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

’بابر دوستیاں نبھا رہے ہیں‘ شائقین کا کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

سری لنکا اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ پاکستان کا سفر تمام ہوگیا لیکن سوشل میڈٰیا صارفین نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھا دیے اور ان سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

- Advertisement -

ایک صارف نے لکھا کہ ’بابر صرف دوستیاں نبھا رہے ہیں، شاداب خان کی ون ڈے میں بالکل بھی جگہ نہی ںبنتی ہے۔‘

کسی نے لکھا کہ آخری بال پر جو فیلڈ سیٹ کی گئی تھی وہ سمجھ سے بالاتر تھی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آؤٹ آف فارم شاداب سے نو اوور کروانے اور نواز کو صرف سات اوور دینے پر حیرانی ہے۔‘

زمان خان کی روتے ہوئے تصویر بھی وائرل ہورہی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ ’زمان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ غلط کپتان کی قیادت میں کھیل رہے ہیں۔‘

فخر زمان کو بھی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کا سامنا ہے، کسی نے کہا اوپنر اپنی وکٹ ایسے گنوا رہے ہیں جیسے سری لنکن گراؤنڈ اسٹاف کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں